• news

ہر شخص دنیا وی عیش و عشرت کا طلبگار نظر آتا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے خطبہ جمعہ کے دوران کہا کہ آج ہر شخص دنیاوی عیش و عشرت ، چکا چوند کے حصول میں سرگرداں نظر آتا ہے۔ اس کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہے اور وہ سب کچھ ہمارے معاشرے میں ہورہا ہے۔ اللہ کریم نے کیا یہ سب کرنے کے لیے ہمیں پیدا فرمایا تھا۔ اس نے تو اس ضابطہ حیات کا پابند بنایا تھا اور اس ضابطہ کی تشریح کے لیے انہی لوگوں میں نبی اور رسول بھیجے جنہوں نے اپنے عمل کے ذریعے امت کو ہدایت اور فلاح کی راہ دکھائی جس نے ان کی ہدایت رپ عمل کیا اور فرمانبرداری کی۔ا للہ تعالیٰ نے ان پر اپنے انعامات فرمائے جس نے ان نبیوں اور رسولوں کی تعلیم سے حرف نظر کیا۔ اس نے اپنا ہی نقصان کیا۔ ہمارے پاس بھی ایک مکمل ضابطہ حیات قرآن پاک کی شکل میں موجود ہے اور نبی پاک کی سنت ان کی حیات طیبہ کے طور پر ہمارے پاس ہے۔ جس سے زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی لی جاسکتی ہے۔ یہی راہ ہمیں دنیا میں بھی اور آخرت کی تیاری کے لیے ممدومعاون ہوگی۔ صرف اس کو اپنانے اور عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن