چودھری تنویر اینٹی کرپشن پنڈی کے حوالے: گرفتاری غیرقانونی مریم نواز، حمزہ شہباز
لاہور‘ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے گرفتار رہنما چودھری تنویر اینٹی کرپشن راولپنڈی کے حوالے کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق چودھری تنویر کو جمعہ کے روز ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کیا تھا۔ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اور پنجاب میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بیان میں کہا ہے کہ چودھری تنویر کو کراچی میں غیرقانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔ راہداری ضمانت کے بغیر لاہور لایا گیا، چودھری تنویر دل کے مریض اور دوائیوں پر ہیں۔ تاہم چودھری تنویر کو دوائی کی فراہمی کیلئے فیملی کو تاحال رسائی نہیں ملی، کتنے شرم کی بات ہے۔دریں اثناء حمزہ شہباز نے کہا ایسی انتقامی کارروائیوں سے مسلم لیگ ن کے حوصلے پست نہیں کئے جاسکتے۔