• news

ایک سیٹ والا وزیر داخلہ بن سکتا ہے تو 5 سیٹوں والے وزیر اعلٰی ، گورنر کیوں نہیں : مونس الٰہی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا ہے کہ ایک سیٹ والا وزیر داخلہ بن سکتا ہے تو پانچ سیٹوں والے وزیراعلیٰ اور گورنر کیوں نہیں بن سکتے۔ مونس الٰہی نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان کے ردعمل میں کہا کہ میں شیخ رشید کی عزت کرتا ہوں لیکن شیخ رشید یہ بھول رہے ہیں کہ اسی جماعت کے لیڈران کے بزرگوں سے اپنی سٹوڈنٹ لائف میں پیسے لیا کرتے تھے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ پانچ سیٹوں والی جماعت کے پاس 50-50 سیٹوں والے ملاقات اور مشاورت کیلئے آ رہے ہیں۔ کہنے والے تو یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ایک سیٹ والا وزیر داخلہ بن سکتا ہے تو پانچ سیٹوں والے وزیراعلیٰ اور گورنر کیوں نہیں بن سکتے۔

ای پیپر-دی نیشن