• news

اتحادیوں کو زبردستی ساتھ رکھنے میں ناکام حکومت کا کیا فائدہ: مریم نواز 

اسلام آباد+راولپنڈی (خبر نگار+اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو زبردستی ساتھ رکھنے میں ناکامی ہو، جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہے ہو یا ؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے، ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ اے طائر لاہوتی اس رزق سے موت اچھی‘ جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی، مگر یہ شعر عزت والے انسان کے لئے آپ کیلئے نہیں، آج مجھے وہ الفاظ یاد آ رہے ہیں جو آپ نے لاشوں کے ساتھ دھرنے میں بیھٹیں ہزارہ برادری کو کہے تھے ’’ میں بلیک میل نہیں ہوں گا‘‘ مظلوموں کی وہ آہیں اب آپ کا پیچھا کر رہی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن