• news

STEP کے زیر اہتمامSelf Assessment Test    26مارچ کو ہوگا

لاہور(سٹاف رپورٹر)پنجاب گروپ آف کالجزکے اِنٹری ٹیسٹ کے ادارے STEP کے زیر اہتمام ملک بھر میں Self Assessment Test 2022 کاانعقاد 26 مارچ کو ہو گا۔ یہ ٹیسٹ پنجاب کے 100سے زائد شہروں میں STEPکی 100 سے زائدبرانچزمیں اور پشاورمیں ہدف گروپ آف کالجز میں لیا جائیگا۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان کے طالبعلم آن لائن کیمپس کے ذریعے ٹیسٹ دے سکیں گے۔اس ٹیسٹ کے 3000  ٹاپ سکوررزکو  فیس میں سو فیصد رعایت دی جائیگی۔اس ایکسرسائز کامقصد انجینئرنگ اور میڈیکل میں داخلہ لینے والے طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں کو پرکھنا ہے تاکہ وہ انٹری ٹیسٹ2022 سے قبل اپنی تعلیمی استعداد کا بروقت جائزہ لے سکیں اور بہتر نتائج کے لئے مزید محنت کر سکیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن