• news

باپ ارکان کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کیلئے تیار 

کوئٹہ (بیورو رپورٹ)  وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کو تیار ہوگئی۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ق لیگ اور ایم کیو ایم کے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد آجائے گی۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جے یوآئی، بی این پی مینگل، اے این پی اور یار محمد رند مل کر حکومت بنائیں گے۔ بی اے پی کے ارکان بلوچستان اسمبلی کی بڑی تعداد پی ڈی ایم کو ساتھ دینے کا یقین دلا چکی ہے۔ ادھر پی ڈی ایم ذرائع کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور ایم کیوایم کی جانب سے اپوزیشن کا ساتھ دینے کے اعلان کا انتظار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن