پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے مفاہمت کا اشارہ
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحاد چھوڑنے کی صورت میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان سے مفاہمت کا اشارہ دے دیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کا ووٹ شہری علاقوں میں ہے، اسے تسلیم کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کے سیاسی لوگوں کو سپیس دینا چاہیے۔ سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کے لیے تحریری معاہدہ کرنے، شہری سندھ کے لیے نوکریوں میں 40 فیصد کوٹے اور بااختیار بلدیاتی نظام کا مطالبہ کیا ہے۔