حکومت نے انسانی بنیادوں پر یوکرائن کو امداد کی منظوری دے دی
اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی حکومت نے یوکرائن کوانسانی بنیادوں پرامداد دینے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے امداد کی منظوری دی ہے جبکہ این ڈی ایم اے نے یوکرائن کو انسانی بنیادوں پر امداد کی سمری بھجوائی تھی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ وزارت خارجہ نے یوکراائن کی امداد کی حمایت کی۔ روس یوکرائن جنگ میں 15لاکھ افراد نے ہجرت کی اور یوکرائن نے انسانی بنیادوں پر امداد کی درخواست کی۔وفاقی حکومت نے یوکرائن کو انسانی بنیادوں پر امداد دینے کی منظوری دے دی۔ سمری کے مطابق این ڈی ایم اے نے 100 ٹینٹس، 500 بلینکٹس، 500 بستر، جنریٹرز، صابن، ہینڈ واش اور سینی ٹائزر فراہم کرنے کی سمری بھجوائی۔ سمری کے مطابق یوکرائن کو امدادی سامان سی 130 جہاز کے ذریعے بھجوانے کی منظوی دی گئی۔ دوسرے مرحلے میں میڈیسن اور کھانے پینے کی اشیاء یوکرائن کو بھجوائی جائیں گی۔