• news

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ رکن قومی اسمبلی صالح سواتی کو نوٹس‘ کل طلب 

مانسہرہ (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے رکن قومی اسمبلی صالح محمد سواتی کو نوٹس جاری کر دیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ نے نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ صالح  محمد سواتی 15 مارچ کو ضلعی مانیٹرنگ دفتر میں پیش ہو کر وضاحت دیں۔ صالح محمد سواتی پر تحصیل امیدوار عبدالشکور مانی کے حق میں انتخابی مہم چلانے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن