• news

شجاعت پرویزالٰہی سے طاہر اشرفی کی ملاقات سیاسی صورتحال پر گفتگو

لاہور‘ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار‘ خبر نگار) مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، وفاقی وزیر آبی وسائل مونس الٰہی، حسین الٰہی ایم این اے، سینیٹر کامل علی آغا اور محترمہ مہرین آدم ملک بھی شریک تھے۔ اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اور علامہ طاہر اشرفی نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی۔

ای پیپر-دی نیشن