ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ : پاکستان ‘بنگلہ دیش آج مدمقابل
لاہور(سپورٹس رپورٹر )نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میںپاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے ہملٹن میں شروع ہوگا۔ پاکستان ویمنز ٹیم مسلسل تین میچوںمیں شکست کھا چکی ہے ۔ آج دوسرا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان صبح چھ بجے مائونٹ منگنوئی میں شروع ہوگا۔ آسٹریلیا نے ولنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کو 141 رنز سے شکست دیدی۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے 8وکٹوں کے نقصان پر 269رنز بنائے۔الیسے پیری نے 68‘تاہلیا میکگراتھی نے 57رنز بنائے ۔ ایشلے گارڈنر 48رنز پر ناقابل شکست رہیںلی تا ہو ہو نے تین کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا ۔ میزبان ٹیم 30.2 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سات کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں ۔ ایمی سیتر ویٹ 44رنز بناکر نمایاں رہیں ۔دارسائی برائون نے تین ‘ایشلے گارڈنر اور ایمنڈ جیڈ ولنگٹن نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ الیسے پیری کو میچ کی بہتری کھلاڑی قرار دیا گیا ۔