فرسٹ پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ‘تین میچوں کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام فرسٹ پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ 2022ء کے ساتویں دن تین اہم میچز کھیلے گئے جن میں نیوایج کیبلز/ماسٹر پینٹس، باڑیز اور ایف جی پولو کی ٹیمیں فاتح رہیں۔جناح پولو فیلڈز کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب،فیملیز اور کھلاڑیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ پہلے میچ میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے ری ماؤنٹس کی ٹیم کو 7-6 سے ہرا دیا۔ دوسرے میچ میں ٹیم باڑیز نے بی این پولو ٹیم کو 10-3 سے ہرا دیا۔ تیسرے میچ میں ایف جی پولو نے ایچ این پولو کو 9-4 سے ہرا دیا۔ آج تین آخری لیگ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد کوارٹرفائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ ہوگا۔