• news

سی پیک: کراچی تا پشاور ریلوے منصوبہ مکمل ہوگا، معا و ن خصوصی


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، منصوبے کے دوسرے مرحلے میں 18 سو کلو میٹر کی نئی موٹر وے اور ہائی وے بنائی جائیں گی۔ وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ’’سی پیک ‘‘خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاک چین زمینی روابط میں اضافہ ہوا، بجلی کی کمی دور کرنے کیلئے چین سے بات کی ہے، اب ملک میں بجلی کا بڑا بحران نہیں ہے۔ خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے، اب تک5 ہزار 3 سو میگا واٹ بجلی کی پیداوار ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پشاور سے کراچی ریل روابط پر کام کر رہے ہیں، دونوں ممالک میں اقتصادی مضبوطی پہلے سے زیادہ ہے۔ تھر میں کوئلے کے ذخائر  پر دونوں ممالک کام کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کوسٹل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سی پیک کی بڑی کامیابی ہے، ملک بھر میں سی پیک سے 4 اکنامک زون لگ رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن