پانی کی قلت : گندم کی فصل متاثرہونیکاخدشہ
لاہور(نیوز رپورٹر) ملک میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا ہے ،جس کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے۔ارسا نے صوبوں کو خبردار کیا ہے کہ ملک میں اس وقت پانی کی 52 فیصد قلت کا سامنا ہے، پنجاب کی طلب 60 ہزار کیوسک ہے تاہم اسے 29 ہزار کیوسک مل رہا ہے۔سندھ کو 45 ہزار4 سو کیوسک طلب کے مقابلے میں22 ہزار کیوسک پانی کی فراہمی ہورہی ہے۔ارسا نے یہ بھی کہا کہ ربیع کے آغاز میں بلائے گئے اجلاس میں پانی کی قلت کا تخمینہ 28 فیصد تھا، تاہم 2 فروری کے جائزہ میں 47 فیصد شارٹ فال کا تخمینہ لگایا گیا جو اب بڑھ کر 52 فیصدتک پہنچ چکا ہے۔