• news

بھارت کیساتھ ملکی سیریز کھیلنا چاہتے ہیں: رمیز راجہ


لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ باہمی ٹیسٹ سیریز کا تصور پرانا ہوگیا، بھارت کے ساتھ سہ ملکی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے کمیٹی روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ذریعے بھارت پر زیادہ دباؤ نہیں ڈال سکتے اور ہماری آمدنی صرف بھارت سے کھیلنے سے مشروط نہیں، ہمیں اپنے پیروں پر خود کھڑا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی وکٹ اپنے ایڈوانٹیج کے لیے بنائی تھی لیکن اللہ کرے پاکستان کراچی ٹیسٹ میں شکست سے بچ جائے۔رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا برانڈ بن چکا ہے، لیگ کو آئی پی ایل کے مقابلے پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل7 کا بہت فائدہ پاکستان کو  ہوا، 540 کروڑ روپے منافع  پی ایس ایل فرنچائز کو حاصل ہوا۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر کام کر رہے ہیں اور کراچی میں جلد ہی جدید طرز کا ہوٹل تعمیر کریں گے، پاکستان کو دو بڑے ایونٹ کی میزبانی ملنا کامیابی ہے۔چیئرمین کا کہنا تھا کہ مقامی سرمایہ کاروں نے مثبت تاثر دیا ہے اور اب چار قومی کرکٹ مقابلوں پر کام ہو رہا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر اب ملک میں پی ایس ایل انڈر 19 اور ویمنزٹورنامنٹ منعقد کرنے پر غور کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی میزبانی 2023 میں کریں گے، بھارت آتا ہے یا نہیں بعد میں دیکھیں گے۔ دو ملکی ٹورنامنٹ سے فائدہ نہیں ہوتا اس لیے ٹرائی سیریز پر جائیں گے، آسٹریلیا اور انگلینڈ سے ٹرائی سیریز کھیل سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن