دوشنبے میں ہونیوالی سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے چھ رکنی قومی ٹیم کا اعلان
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے 25 سے 29 مارچ تک دوشنبے تاجکستان میں ہونیوالی 41ویں ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے چھ رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب نیشنل روڈ چمپئن شپ گوادر کے دوران کیا گیا۔ سلیکشن کمیٹی نے 12 کھلاڑیوں میں سے 6 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔اس میں ایلیٹ ،انڈر 23 اور جونیئر کھلاڑی شامل ہیں۔پاکستان کی ٹیم تین ایونٹ انفرادی ٹائم ٹرائل اور روڈ ریسز میں شرکت کرے گی۔ ٹیم میں علی الیاس،محسن خان،شاہ ولی،افنان عزیز,علی آغا اور یوسف شامل ہیں۔ٹیم کا کمیپ کراچی میں جاری ہے ٹیم کے ساتھ منیجر کم کوچ نثار احمد اور ساجد ٹیم کے مکینک کے طور پر جائے گے۔