• news

بائولنگ کوچ شان ٹیٹ پاکستان آکر خوش، قومی ٹیم کو جوائن کر لیا


لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے قومی ٹیم کو کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز جوائن کر لیا ہے۔شان ٹیٹ نے آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے، قومی ٹیم کے منیجر منصور رانا نے شان ٹیٹ کو پریکٹس جرسی پیش کی۔اس موقع شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار پاکستان آیا ہوں، مجھے یہاں آکر اچھا لگ رہا ہے، میرے لئے سب چیزیں نئی ہیں، نئی ٹیم کا حصہ بننا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے۔ شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑی ٹیم ہے، امید ہے کہ یہ ایک اچھا تجربہ ہو گا لیکن آغاز میں مجھے کھلاڑیوں کو جاننا ہو گا۔سابق آسٹریلین فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ گزشتہ 2 سال میں دیگر ٹیموں کے ساتھ اچھا تجربہ رہا، میں اپنے کیرئیر میں مختلف ملکوں میں کھیلا ہوں، پی ایس ایل سے بھی منسلک رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان فاسٹ بولنگ کے لیے مشہور ہے، یہاں کوچنگ کرنے میں مزہ آئے گا، اپنا تجربہ پاکستانی بولرز کو منتقل کرنے کی کوشش کروں گا۔

ای پیپر-دی نیشن