• news

عالمی کشیدگی کے خا تمہ سے امن اور تجارت فروغ پا ئے گا: مشیرتجارت 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ عالمی کشیدگی کو ختم ہونا چاہیے تاکہ امن اور تجارت فروغ پا سکے۔وہ وفاقی سرمایہ کاری بورڈ کی سی پیک پر سالانہ انڈسٹریل کوآپریشن کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ کانفرنس میں چائنہ کے قونصل جنرل لی بائی جان اور چیف سیکریٹری ممتازعلی شاہ سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت نے کہا کہ سی پیک کی مدد سے دونوں ممالک کو عالمی، ملکی اورعلاقائی تجارتی مواقع میسر ہوں گے، سی پیک امریکہ اور روس سے تجارتی تعلقات کوبہتر کرنے کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔گزشتہ تین سال سے سی پیک پر مسلسل کام کررہے ہیں۔آئندہ بجٹ میں ڈیوٹیز ختم کریں گے تاکہ ایکسپورٹ بڑھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی مسائل کا سامنا ہے، سی پیک سے پاکستان اور افغانستان کے مابین بھی تجارتی تعلقات بہتر ہوں گے۔کانفرنس سے چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ اوروزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصورنے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر-دی نیشن