اوورسیز کی ترسیلات :ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں : سٹیٹ بنک
کراچی (کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک آف پاکستا ن نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے جون 2020 ء سے اب تک ہر ماہ 2 ارب ڈالر سے زیادہ کی ترسیلات زر کی ہیں۔ ترسیلات زر کی وصولیوں کے موجودہ حجم برقرار رہے تو جاری مالی سال کے اختتام تک وصولیاں بڑھ کر 29 تا 30 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے۔ بنک کے مطابق جولائی تا فروری 22-2021 بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم بڑھ کر20.1 ارب ڈالر ہو چکا ہے۔ اس دوران سعودی عرب میں مقیم پاکستانی تارکین کی جانب سے سب سے زیادہ رقم5.1 ارب ڈالروطن عزیز بھجوائی گئی۔ متحدہ عرب امارات دوسرے نمبر پر رہا ہے جہاں سے پاکستانیوں نے 3.8 ارب ڈالر کی ترسیلات کیں۔ برطانیہ سے پاکستانیوں کی جانب سے 2.8 ارب ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 2.3 ارب ڈالر کی ترسیلات وصول کی گئیں۔