چیف وہپ عامر ڈوگر کی اسد قیصر سے ملاقات
اسلام آباد (عزیزعلوی) پاکستان تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے منگل کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی اور ان سے تحریک عدم اعتماد اور ایوان کے امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ اگلے چند روز میں سپیکر قومی اسمبلی کے اپوزیشن سے بھی رابطے کا امکان ہے۔ چیف وہپ ملک عامر ڈوگر پارلیمانی اراکین کو یکجا رکھنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد داخل ہونے اور حکمران جماعت کے بعد پی ڈی ایم جماعتوں کے بھی ڈی چوک میں ایک ساتھ پاور شو کرنے کے اعلان سے سیاسی پارہ انتہائی اونچا ہوگیا ہے۔ اسلام آباد کی پولیس اس صورتحال میں سکیورٹی پلان ترتیب دے گی۔