پنجاب اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے اپوزیشن کی ریکوزیشن تیار 150 سے زائدارکان کے دستخط
لاہور (خصوصی نامہ نگار) وفاق کے بعد پنجاب میں تحریک عدم اعتمادلانے کے لئے اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کے لئے ریکوزیشن تیار کر لی۔ ذرائع کے مطابق ریکوزیشن پر ڈیڑھ سو سے زائد ارکان اسمبلی کے دستخط ہیں۔ اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلوانے کی ریکوزیشن آئندہ چند دن میں جمع کروا دی جائے گئی۔