• news

بلوچستان عوامی پارٹی انفرادی طور پر  فیصلے کریگی: زبیدہ جلال

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ق لیگ کی جانب سے حکومتی اتحادیوں کے مشترکہ فیصلے سے متعلق بیان پر بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کا ردعمل سامنے آ گیا۔ وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کی۔ زبیدہ جلال سے سوال کیا گیا کہ آپ باقی اتحادیوں سے مل کر فیصلہ کریں گی یا انفرادی؟ انہوں نے جواب دیا ہم انفرادی طور پر فیصلہ کریں گے‘ بلوچستان عوامی پارٹی ابھی مشاورت کر رہی ہے‘ پارٹی اور بلوچستان کے مفاد کے مطابق فیصلہ کریں گے۔ ق لیگ نے کہا ہے اتحادیوں کا مشترکہ فیصلہ ہو گا؟ جس پر انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت اپنا فیصلہ خود کرے گی‘ ہم سیاسی جماعتوں سے مل رہے ہیں‘ کل ایم کیو ایم اور آج ن لیگ آ رہی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جام کمال اور دوسرے گروپ کا الگ مؤقف ہے یہ معاملہ کب تک حل ہو گا؟ تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن