• news

پارٹی سربراہ خود کسی رکن کو نااہل قرار نہیں دے سکتا: کنور دلشاد

اسلام آباد (فرحان علی سے) سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ پا رٹی سربراہ کو اپنے کسی رکن کی طرف سے فیصلہ نہ ماننے پر اس کی نااہلی کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری طور پر لکھنا ہو گا اور سپیکر معاملے کو الیکشن کمشن کو ریفر کر ے گا جس پر الیکشن کمشن آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کرنے کا مجازہوگا۔ نو ائے وقت سے خصوصی گفتگو میں سابق سیکرٹر ی الیکشن کمشن نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر جہاں حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں نے اپنے نمبرز پورے کرنے کیلئے ایک دوسر ے سے اعصاب کی جنگ جیتنے کیلئے سر جوڑے ہوئے ہیں وہیں تمام سیاسی جماعتیں 28ما رچ کو ووٹنگ والے دن اپنے ارکان کے ووٹر کے ووٹ کو مخالف کے خلاف یقینی بنانے کیلئے مختلف سیا سی حربے استعمال کر رہے ہیں اور سیاسی بیانات دیتے وقت آئین کو بالائے طاق رکھے ہوئے ہیں اس تمام تر صورتحال میں سیاسی جماعتوں کو آئین کے مطابق بات کرنی چاہیے۔ سابق سیکرٹری الیکشن کمشن کنور دلشاد نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی سربراہ  براہ راست کسی رکن کو کوئی بھی فیصلہ نہ ماننے کے معاملے پر نا اہل نہیں قرار دے سکتا۔ الیکشن کمشن کا دائرہ اختیار ہے کہ وہ اس رکن کے خلاف کارروائی کرے یا نہ کرے۔

ای پیپر-دی نیشن