• news

عمران نے کراچی سے پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیئے

کراچی (نیوز رپورٹر) وزیراعظم عمران خان  نے کراچی سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ دیئے۔ ملاقات میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، علی زیدی، تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری مبین جتوئی، ارکان اسمبلی ارسلان تاج، صائمہ ندیم، رابعہ اظفر و دیگر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی کو بدلتی سیاسی صورتحال پر آگاہی دیتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کی قیادت کوحکومت مخالف پروپیگنڈا ناکام بنانے اور ارکان پارلیمنٹ کو آن بورڈ لے کر عوامی جلسوں کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج کے مطابق کارکنان اور قوم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 27 مارچ کو ڈی چوک پر عوام کا سمندر ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن