• news

اسلام کے ٹھیکیدار اسلام آباد کیلئے سیاست کررہے ہیں: فرخ حبیب

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اسلام کے ٹھیکیدار اسلام کی بجائے اسلام آباد کے لئے سیاست کررہے ہیں، اسلاموفوبیا کے حوالے سے او آئی سی کے تمام ممالک ایک پیج پر ہیں۔ 22 ,23  مارچ کو 57ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان میں موجود ہوں گے، اس موقع پر اپنی ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنانا پاکستان کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار فرخ حبیب نے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سب کو قومی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے۔ پوری امت مسلمہ کے لئے ایک خوشی کا موقع ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسلاموفوبیا کے تدارک کے لئے پاکستان کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ منظور کیا۔ عالمی فورمز پر عمران خان نے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی ترجمانی کی۔

ای پیپر-دی نیشن