ادارے حکومت کے ساتھ‘ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ لاجز میں محصور: شبلی فراز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ آئینی تقاضا ہے ادارے حکومت وقت کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ اور ادارے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن کے ہینڈلر باہر بیٹھے ہیں۔ لگتا ہے اپوزیشن کو اپنے ارکان پر قابو نہیں۔ آصف زرداری کو اپنے پارٹی ایم این ایز کو خط لکھنا پڑا اور انہیں 63 اے کی دھمکی دینا پڑی۔ اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ لاجز میں محصور ہیں۔ اپوزیشن ارکان اسمبلی کرب میں مبتلا ہیں۔