لاہور: بیوٹی سیلون میں ڈکیتی‘ ریپ متاثرہ خواتین کا فنڈ سڑکو ں کی تعمیر کیلئے جاری کرنے سمیت 3 قراردادیں پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور میں بیوٹی سیلون میں ڈکیتی کی واقعات میں اضافے پر اظہار تشویش‘ ریپ کی متاثرہ خواتین کا فنڈ سڑکوں کی تعمیر کیلئے جاری کرنے کیخلاف اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے چیئرمین کی سات ماہ سے خالی سیٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قراردادیں اور تحریک التوا کار جمع کرا دی گئی۔ قراردادیں ن لیگ کی رکن عنیزہ فاطمہ‘ سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئیں۔