• news

مودی حکومت کی پالیسیاں  عوام مخالف ہیں: راہول گاندھی

نئی دہلی (اے پی پی)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیاں عوام مخالف ہیں اور اس کی وجہ سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  راہول گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت مہنگائی پر قابو نہیں پا رہی ہے اور چھوٹی بچت سکیموں کی شرح سود میں زبردست کمی کی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام کے سامنے مسائل مسلسل بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ شہری مشکلات کا شکار ہیں اور حکومت ان کا خیال نہیں رکھتی،عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن