کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل، عدالت نے ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت کے جج اسد علی نے پروفیشنل کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس میں ملزم اصغر علی کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم اصغر علی کافی عرصہ اشتہاری رہا، ملزم سے اب تفتیش مکمل ہو چکی ہے۔