کے الیکٹرک سے سبسڈی واپس لینے کیخلاف کیس، سیکرٹری پاور ڈویژن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیرف نیپرا طلب
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سے سبسڈی واپس لینے کیخلاف کیس میں سیکرٹری پاور ڈویژن اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹیرف نیپرا کو طلب کر لیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سے سبسڈی واپس لینے کیخلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کے الیکٹرک نجی کمپنی ہے، حکومتی پالیسیاں براہ راست لاگو نہیں ہوتیں۔