افغان وزارت صحت کی غذائی قلت کے باعث اموات میں اضافہ پرتشویش
کابل (نیٹ نیوز) افغان وزارت صحت عامہ نے گزشتہ روز غذائی قلت کے باعث قبل از وقت بچوں کی پیدائش اور بچوں کی شرح اموات میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 2022 کے آغاز سے اب تک تقریباً 13,700 نوزائیدہ بچے اور 26 مائیں جاں بحق ہو چکی ہیں۔ صحت عامہ کی وزارت کے ترجمان جاوید حضر نے کہا کہ غربت اور ناقص خوراک، معاشی وسائل ان وجوہات میں شامل ہیں جن کیوجہ سے بچے اور مائیں ولادت کے دوران مر جاتے ہیں۔ جاوید ہاجر نے کہا، ہمارے پاس 2022 کے آغاز سے اب تک تقریباً 124,800 قبل از وقت بچے پیدا ہوئے ہیں، عام طور پر ان میں سے 10 فیصد بچے مر جاتے ہیں۔