• news

اترپردیش: ریاستی الیکشن میں 36 مسلم امیدوار کامیاب، اسد اویسی ایک سیٹ بھی نہ جیت سکے

نئی دہلی (بی بی سی) ریاست اترپردیش میں حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں 36 مسلمان امیدواروں نے ریاستی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ یاد رہے کہ 2017 میں ہونے والی آخری اسمبلی انتخابات میں جیتنے والے مسلمان امیدواروں کی تعداد 24 تھی۔ اسے مبصرین ایک حوصلہ افزاء علامت کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ یہ سبھی 36 امیدوار سماج وادی پارٹی (ایس پی) سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد مسلمین ان انتخابات میں موثر ثابت نہیں ہوئی۔اور یہ پارٹی ایک بھی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جیسے جیسے انڈیا کا سیاسی بیانیہ مذہبی بنیادوں پر استوار ہورہا ہے، ہندو ووٹرز تیزی سے بی جے پی کی طرف مائل ہورہے ہیں لیکن اترپردیش میں مسلمانوں کے ووٹ کانگریس، ایس پی اور بی ایس پی میں تقسیم ہوجاتے ہیں اور مسلمان ووٹرز ایک موثرآواز بن کر سامنے آنے میں ناکام رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن