• news

گھی درجہ دوم 8‘ یوٹیلٹی سٹورز  پر بیسن 30 روپے کلو مہنگا 

لاہور/ اسلام آباد  (کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) گھی کی قیمتیں پھر بڑھا دیں گئیں۔ درجہ دوم گھی 8 روپے کلو تک مہنگا  کر دیا گیا۔ قیمت 444  سے بڑھ کر 452 روپے کلو ہو گئی جبکہ پانچ کلو پیک کی قیمت 2220 روپے سے بڑھ کر 2260 روپے ہو گئی۔ رواں ماہ 10 مارچ کو درجہ دوئم گھی 14 روپے مہنگا کیا گیا تھا۔ مجموعی طور پر رواں ماہ قیمتوں میں 22 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔  رمضان المبارک سے قبل یوٹیلٹی سٹورز پر بیسن کی قیمت میں 30 روپے کلو اضافہ کر دیا گیا۔ نرخ 160 سے بڑھ کر 190 روپے فی کلو ہو گئے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ اطلاق فوری ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن