• news

اسلام آباد میں سندھ پولیس کے 400 اہلکاروں کی موجودگی، علی زیدی کا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط

اسلام آباد (نیٹ نیوز) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے سندھ حکومت کی جانب سے اسلام آباد میںسپیشل سکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)کے 400 پولیس گارڈ جمع کرنے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سیکرٹری کو ایک خط لکھا جس میں ایس ایس یو کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) مقصود میمن کیخلاف وفاقی دارالحکومت میں فورس کو جمع ہونے کی اجازت دینے کی واضح خلاف ورزی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا۔ علی زیدی نے کہا کہ انکوائری مکمل ہونے تک ڈی آئی جی کو معطل کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن