اپوزیشن جماعتوں کو رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا: نوید اختر
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کے صوبائی نائب صدر خان نوید اختر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی طرح پی ڈی ایم بھی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اراکین قومی اسمبلی کی رائے شماری کا شوق پورا کرلے اکثریت درکنار انہیں اپوزیشن جماعتوں کے سبھی ارکان کے بھی ووٹ میسر نہیں آئینگے ،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو مایوسی و نا امیدی اور رسوائی کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا،تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہوگی اور عمران خان ہی بدستور وزیر اعظم رہیں گے۔