• news

مسلم لیگ ن پی پی 182 ‘ کوٹ رادھاکشن کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس 


کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی) دفتر مسلم لیگ ن کوٹ رادھاکشن میں مسلم لیگ ن پی پی 182 اور سٹی کوٹ رادھاکشن کی تنظیموں کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں انفارمیشن سیکرٹری ضلع قصور و پی پی 182 کے صدر رؤف نواب چوہدری، سٹی صدر ناصر اقبال غوری، سینئر مسلم لیگی رہنما و چیئرمین مرکزی انجمن تاجران ملک غلام محی الدین اجمل نے شرکت کی۔ مشترکہ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پی پی 182 جمشید اسلم خاں، ارشد منیر چوہدری، ڈاکٹر ارشد اولکھ، چوہدری اکرم متا سمیت تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پرطے کیا گیا کہ تمام عہدیدار ڈی چوک اسلام آباد جلسہ میں ساتھیوں سمیت شرکت کریں گے۔ رؤف نواب چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کے جانے پر مہر ثبت ہو چکی ہے۔تمام عہدیداران اسلام آباد ڈی چوک کے جلسہ میں اپنی شرکت لازمی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن