یکساں تعلیمی نظام گریڈ فائیو تک رائج ہو چکا: شفقت محمود
اسلام آباد (نامہ نگار) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ، سال 2020ء اور 2021ء میں ثانوی و اعلی ثانوی لیول پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں چھتیسویں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاد ایوان صدر میں ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا کہ ہم نے رٹہ سسٹم کو ختم کرتے ہوئے، رواں سال سے ایس ایل اوز (سٹوڈنٹس لرننگ آوٹکمز) کی بنیاد پر امتحانات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔