معید یوسف کا جرمنی کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کا جرمنی کے قومی سلامتی کے مشیر جینز پلاٹنر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں حکام نے علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔