• news

پبلک اکائونٹس کمیٹی ریکوریوں کی مد میں 600ارب کے قریب پہنچ گئی


اسلام آباد (نا مہ نگار) موجودہ پبلک اکائونٹس کمیٹی ریکوریوں کی مد میں 600ارب روپے کے قریب پہنچ گئی۔ چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پی اے سی نے 589ارب روپے کی ریکوری کر لی ہے، کمیٹی نے الیکٹرانک سرٹیفکیشن ایکریڈیٹیشن کونسل کی جانب سے ایک منصوبہ خلاف ضابطہ طور پر این ٹی سی کو دیئے جانے کے معاملے کی انکوائری کرانے کا حکم دیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی جبکہ ٹیلی کام فاؤنڈیشن کو ہدایت کی کہ بقایاجات کی ریکوریز کی آڈٹ حکام کو تصدیق کرا کے کمیٹی کو رپورٹ دی جائے ، رکن کمیٹی ریاض فتیانہ نے کہا کہ پروسیجر اڈاپٹ کرنا چاہیئے،چیئرمین کمیٹی رانا تنویر حسین نے سیکرٹری آئی ٹی کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی انکوائری کرالیں اور انکوائری رپورٹ آڈٹ حکام سے بھی شیئر کریں۔

ای پیپر-دی نیشن