حکومت کو سیلز ٹیکس خاتمے، ریفنڈ کیلئے پانچ دن کی مہلت دیتے ہیں، چیئرمین پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین قاضی محمد منصور نے کہا ہے کہ حکومت کو سیلز ٹیکس خاتمے اور ریفنڈ کیلئے پانچ دن کی مہلت دیتے ہیں۔ مطالبہ نہ مانا گیا تو سپلائی اور مینیوفیکچرنگ بند کر دیں گے۔ پانچ دن بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ دیگر عہدیداران کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قاضی منصور نے مزیدکہا کہ حکومت کی جانب سے فارما خام مال کی درآمد پر سترہ (17) فیصد سیلز ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں۔ حکومت نے زبردستی یہ سیلز ٹیکس عائد کیا ہے۔