• news

وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی سامان سے محروم


لاہور (نامہ نگار)لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز، گاڑیاں، موٹر  سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے رائیونڈ سٹی میںسید محسن کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7لاکھ 42 ہزارر وپے نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں ایاز کی دکان سے 2 لاکھ 71 ہزار روپے، ڈیفنس سی میں شعیب سے ڈیڑھ لاکھ روپے، غالب مارکیٹ میں صادق سے 65 ہزار روپے، ملت پارک میں اکرم سے 27 ہزار روپے، شاہدرہ ٹاؤن میں ابرار سے 25ہزار روپے جبکہ ابوبکر سے 11ہزار روپے چھین لئے۔ گجر پورہ میں اسماعیل سے 19 ہزار روپے لوٹ لئے گئے جبکہ گر ین ٹاؤ ن،اقبال ٹاؤن اور گلشن راوی کے علاقوں سے تین کاریں، ریس کورس اور ہنجروال کے علاقوں سے دو رکشے جبکہ نواں کوٹ، کوٹ لکھپت ،گارڈن ٹاؤن، مصری شاہ، شفیق آباد، لاری اڈہ، فیکٹری ایریا، ہئیر، باغبانپورہ اور گجر پورہ کے علاقوں سے دس  موٹر سائیکلیںچوری کر کے لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن