• news

محنت کی بدولت آج اس منصب پر ہوں: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ 


بورے والا (نمائندہ نوائے وقت) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے اپنے دورہ بوریوالا کے دوران ایڈیشنل جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح کر دیا۔ بعد ازاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے بار روم میں بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل بار کا ممبر رہا ہوں۔ انسان کی محنت ہی اس کو آگے بڑھنے میں مدد دیتی ہے۔ اپنا راستہ سیدھا رکھا جس کی بدولت آج اس منصب پر ہوں۔ بڑوں کے احترام کے بغیر کوئی منزل پر نہیں پہنچ سکتا۔ انہوں نے دوران خطاب ضلعی سطح پر بینکنگ ٹربیونل کے قیام کی بھی بات کی۔ اس موقع پر چئیرمین ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان بار کونسل پیر مسعود چشتی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد صدیق کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل جوڈیشل کمپلیکس کمیٹی روم، ریکارڈ روم، جوڈیشل ریسٹ ہاؤس، ججز کی رہائش اور آٹھ کورٹس سمیت دیگر سہولیات کا حامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن