ابوظہبی،ٹریفک خلاف ورزیوں پر 100 سے 500 درہم تک جرمانے کا اعلان
ابوظہبی(اے پی پی)متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے شعبہ پبلک ٹرانسپورٹ نے ٹریفک قوانین کی 10 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر لائی ہیں جن پر جرمانے کی شرح 100 سے 500 درہم تک ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق ٹرانسپورٹ سنٹر نے سوشل میڈیا پر آگاہی مہم کے تحت خلاف ورزیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ ٹرانسپورٹ سنٹر کا کہنا ہے کہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں پر 100 درہم تک جرمانہ ہے جن میں ٹرانسپورٹ میں استعمال ہونے والی کسی بھی گاڑی سے آتش گیرمواد منتقل کرنا، ہتھیار گاڑی میں رکھنا، معذوروں کے لیے مختص مقامات پر گاڑی پارک کرنا یا ان کے لیے مختص نشستیں کسی اور کی طرف سے استعمال کرنا یہ تین خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن میں سے کسی ایک کے ارتکاب پر 100 درہم جرمانہ ہے۔