• news

بیروزگاری کے باعث اشیا ضروریہ کی خرید میں 2گنا کمی ہوئی ہے:عالمی بنک


کابل (نیٹ نیوز) گزشتہ روز جاری ہونے والے عالمی بنک کے سروے کے مطابق اگست 2021 میں افغانستان پر قبضے کے بعد افغانستان میں بیروزگاری میں اضافہ اور اجرتوں میں کمی کے باعث خوراک اور دیگر ضروری اشیا کی خریدمیں دوگنا کمی ہوئی ہے ۔سروے کے مطابق 70% جواب دہندگان نے کہا کہ ان کے گھرانے بنیادی اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے سے قاصر ہیں۔ جولائی تا اگست 2021 کی مدت میں کم معیاری یا کم مہنگے کھانے کی طرف جانے والے افغان گھرانوں کا حصہ 56 فیصد سے بڑھ کر 85 فیصد ہو گیا۔ تقریباً نصف گھرانوں نے بھی ہر روز استعمال کیے جانے والے کھانے کی تعداد میں کمی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن