تجاوزات ہٹانے کا حکم ، عملدار آمد کیوں نہیں ہو رہا : ہا ئیکورٹ ، پالیس افسرون پر بر ہمی
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سردار سرفراز احمد ڈوگر نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن نہ کرنے پر دائر توہین عدالت کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی، سماعت شروع ہوئی تو سی سی پی او لاہور اور ایس پی سول لائنز صفدر کاظمی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے تجاوزات نہ ہٹانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا تو اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ سی سی پی او لاہور نے کہا کہ تجاوزات کی نشاہدہی اور ہٹانا سول انتظامیہ کا کام ہے، ہم پولیس فورس فراہم کرنے پر تیار ہیں، سول انتظامیہ کارروائی نہیں کررہی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے، مقامی شہری محمد علی کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ عدالتی حکم کے باوجود شہر کی اہم شاہراہوں سے تجاوزات نہیں ہٹائی جا رہیں، تجاوزات کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر اور شہری مشکلات کا شکار ہورہے ہیں۔