پاکستان میں پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت دیدی گئی
اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں پہلی بار میٹرک سائنس پرائیویٹ کرنے کی اجازت دیدی گئی جبکہ نویں جماعت میں انرولمنٹ کے لیے عمر کی حد 14سے کم کرکے 12سال کردی گئی ہے۔ پاکستان کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان فورم انٹربورڈز کمیٹی آف چیئرمینز (آئی بی سی سی) نے کیمبرج کی طرز پر ملک بھر میں پرائیویٹ طلبا کو بھی سائنس کے مضامین سے میٹرک کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پہلی بار میٹرک سائنس گروپ کو پرائیویٹ کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اب طلبہ سکولوں میں داخلہ لیے بغیر پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے انرولمنٹ کرا کے ملک کے کسی بھی سرکاری و نجی تعلیمی بورڈ سے میٹرک سائنس کا امتحان دے سکیں گے۔