عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوجانا چاہیے: رانا ثناء اللہ
اسلام آباد (خبر نگار) رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں ثناء اللہ نے کہا کہ نیازی قومی اسمبلی کے ارکان کی اکثریت کھو چکے ہیں جس کا مؤثر مطلب یہ ہے کہ وہ اب وزیر اعظم نہیں رہے۔ عمران نیازی کی اکثریت کھونے سے ملک میں سنگین آئینی بحران پیدا ہو گیا ہے۔ ان کا موقف تھا کہ آئین کے مطابق اس وقت ملک میں نہ کوئی وزیراعظم ہے اور نہ ہی کوئی حکومت ہے۔ عمران نیازی کا خود گھر جانا بہتر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ اگر قائد ایوان کو ارکان کی اکثریت کی حمایت حاصل نہ ہو تو وہ استعفیٰ دے سکتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کی واضح رائے سامنے آنے کے بعد عمران خان وزیراعظم ہائوس پر غیر قانونی قبضہ کر رہے ہیں۔