ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلے میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ خواتین ٹیم نے مقررہ اوورز میں228 رنز بنائے، صوفی ڈیوائن 93رنز بنا کر نمایاں رہیں، جوابی اننگز میں جنوبی افریقہ نے آخری اوور میں 8 وکٹ کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔