• news

شہباز شریف ’’وزیراعظم پاکستان  انشاء اللہ‘‘ کے فلیکسز آویزاں  

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور میں شہباز شریف کے وزیراعظم کے فلیکسز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن پر "وقت کی مجبوری شہباز شریف ضروری" کے نعرے درج ہیں۔ شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر "وزیراعظم پاکستان انشاء اللہ " پر مبنی فلیکسز لگائے گئے ہیں۔ پوسٹرز پر نوازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کی تصاویر بھی نمایاں ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہی کے بھی بینرز لگائے گئے تھے جن پر "پنجاب کی مجبوری ہے، پرویز الٰہی وزیراعلیٰ ضروری ہے" لکھا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن