بھر پور پر اسیکیوشن کے ذر یعے احتساب عدالتوں سے 1405ملز موں کو سزا دلوائی : جا قوید اقبال
اسلام آباد(نا مہ نگار)چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب نے بھرپور پراسیکیوشن کے باعث مختلف احتساب عدالتوں سے 10اکتوبر 2017 سے 31 دسمبر 2021 تک 1405ملزمان کو سزا دلوائی ہے جبکہ سزا کی مجموعی شرح 66فیصد ہے جو کہ کسی دوسرے ادارہ کے مقابلہ میں شاندار کارکردگی ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں بالخصوص نیب ہیڈکوارٹرز میں پراسیکیوشن ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی سید اصغر حیدر، ڈی جی آپریشن مسعود عالم خان اور نیب کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر بالخصوص بڑی مچھلیوں کو ٹھوس دستاویزی شواہد کی بنیاد پر قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہے، میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا گیا ہے جس سے انکوائریوں اور انویسٹی گیشنز کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب اقوام متحدہ کے انسداد بدعنوانی کے کنونشن کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہے۔